ہواؤں کا رخ تبدیل ہو گیا تو ایک بار پھر اسموگ آسکتی ہے ،محکمہ موسمیات

ہواؤں کا رخ تبدیل ہو گیا تو ایک بار پھر اسموگ آسکتی ہے ،محکمہ موسمیات
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : زہریلی دھند واپس آنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہواؤں کا رخ بھارت سے پاکستان کی جانب ہوا تو صورتحال خراب ہوجائے گی۔

لاہور میں زہریلی دھند واپس آنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا تو مسئلہ ہوگا۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کے حکومتی دعوؤں کا بھی کوئی اثر نہیں ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی کا بھی کوئی فائدہ نہیں نظر آیا۔ماہرین موسمیات نے مزید کہا ہےکہ خشک موسم جاری رہا توچند روز بعد پھر اسموگ آسکتی ہے۔ دھند کا خاتمہ اور سردی ایک عارضی عمل ہے۔

اسموگ کمیشن نے گذشتہ سال 30ائیرکوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن لگانے کی سفارش کی  مگر حکومت ابھی تک اس پر بھی عمل نہیں کرسکی ۔ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمان شاہ نے بتایا ہے کہ لاہورشہراورواہگہ میں موبائل وین کام کررہی ہیں۔

ماہرین ماحولیات کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بھارت اور پاکستان مشترکہ کوشش نہیں کرتے، لاہور سمیت وسطی پاکستان میں اسموگ کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔