ن لیگی اراکین قومی اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات

ن لیگی اراکین قومی اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ن لیگی اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ، شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو پارٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ن لیگی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کی ، اس موقع پر لیگی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کو پارٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے , انھوں نے کہا کہ آپ کو ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔

شہباز شریف نے لیگی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر بھاری ذمہ اری ہے ، آپ کو پارٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے ، شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں عدالت بلایا گیا جبکہ آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران ان کو حراست میں لے لیا گیا۔