واجب الادا رقوم ، ریلوے نے قومی اسمبلی میں رپورٹ جمع کرادی

واجب الادا رقوم ، ریلوے نے قومی اسمبلی میں رپورٹ جمع کرادی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستان ریلوے نے سرکاری اداروں سے رقوم کی ادائیگی کے حوالے سے تحریری رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع کر ادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے ذمہ واجب الادا رقم ایک ارب بائیس کروڑ روپے ہے اسی طرح دیگر صوبوں کے ذمہ بھی واجب الاد ا رقم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئیں ۔

پاکستان کی ریلوے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے ذمہ 94 کروڑ روپے کے واجبات ہیں ۔وفاقی ، صوبائی محکموں کے ذمہ ریلوے کے 2 ارب 17 کروڑ کے واجبات ہیں ، جولائی تا ستمبر ریلوے کے اخراجات 18 ارب 92 کروڑ رہے ہیں ۔رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ریلوے خسارہ 6 ارب 36 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔