نیب کا خورشید شاہ کو آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

نیب کا خورشید شاہ کو آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ
ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کو لمبا سفر کرنے سے منع کیا ہے، نیب حکام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سکھر: قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر موصول ہونے کے باوجود آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


نیب سکھر نے این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج گرفتار رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو طبیعت ناسازی کے باعث آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کو لمبا سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں آج ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

خورشید شاہ کو 9 نومبر کو 5روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔