حکومت آج قومی اسمبلی میں3 آرڈیننسز پیش کرے گی

حکومت آج قومی اسمبلی میں3 آرڈیننسز پیش کرے گی

اسلام آباد:حکومت آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں 3آرڈیننسز پیش کرے گی،نو نکاتی ایجنڈے میں دو توجہ مبذول کروانے کے نوٹس بھی شامل ہیں۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا،حکومت آج مزید 3آرڈیننسزایوان میں پیش کرے گی،سی پیک اتھارٹی آرڈیننس،ٹیکس ترامیمی آرڈیننس اور ضابطہ دیوانی ترامیمی آرڈیننس آج کے ایجنڈے میں شامل ہیں،نو نکاتی ایجنڈے میں دو توجہ مبذول کروانے کے نوٹس بھی شامل ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے آج بھی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔