نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ کا سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام آئندہ 48 گھنٹے میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے بیرون ملک علاج کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے، اہلخانہ نے انہیں بیرون ملک علاج کیلئے راضی کر لیا۔گزشتہ کئی روز سے بیمار نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اس سلسلے میں اہلخانہ اور دیگر دوست احباب نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کیلئے رضامند کرتے رہے جس پر نواز شریف پاکستان میں ہی علاج کروانے پر بضد تھے، اب خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نے بیرون ملک علاج کروانے پر اپنی رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف بیرون ملک علاج کروانے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتے رہے ہیں۔