بابر اعظم کا آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد پہلا ردعمل

بابر اعظم کا آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد پہلا ردعمل

سڈنی:بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہم ہارے ضرور ہیں لیکن اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ،بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیسٹ سیریز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے ۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آﺅٹ کلاس کر تے ہوئے میچ 10 وکٹوں سے جیت کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے،قومی ٹیم آخری میچ میں صرف 106 رنز ہی بنا سکی، پاکستانی بیٹسمینوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ کو ٹیسٹ میچ سمجھتے ہوئے 61 ڈاٹ بالزبھی کھیلیں۔

کینگروز نے مطلوبہ ہدف صرف 11.5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا، کپتان ایرون فنچ 52 اور ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے،دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔