نواز شریف کی صحت اور سیاست کو الگ رکھا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

نواز شریف کی صحت اور سیاست کو الگ رکھا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے ترجمانوں کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی کی بھی صحت سے سیاست کو الگ رکھا جائے۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایات اپنے زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں دیں۔ انہوں نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق موقف نرم رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان کی صحت اور علاج پر سیاست نہیں کریں گے۔ کسی کی بھی صحت سے سیاست کو الگ رکھا جائے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ادارے آزاد ہیں۔ نیب کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نام نکالا جائے گا۔ ہم اداروں کی آزادی اور خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ آزادی مارچ سے متعلق معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھ رہی ہے۔ مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کریں۔ ملکی معیشت میں استحکام آ چکا، اب اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔