حکومتی ٹیم مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

 حکومتی ٹیم مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہیں لیکن حکومت کی مذاکراتی ٹیم غیر سنجیدہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، عبدالغفور حیدری نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تو وزیراعظم کا استعفیٰ چاہتے ہیں۔ کام لٹک گیا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ استعفے کے بغیر معاملہ حل ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ وزیراعظم کا استعفیٰ اور الیکشن ہیں۔ ڈیڑھ سال ہوگیا، پارلیمانی کمیٹی ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکی۔ مذاکرات کا دروازہ ہماری طرف سے بند نہیں ہے۔ حکومت بند کرنا چاہتی ہے تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ تصادم کی طرف تو حکومت لے کر جا رہی ہے، ہمارا موقف واضح ہے۔ فیض آباد دھرنا کا معاملہ اور تھا، ہم تو آٹھ دن سے پرامن بیٹھے ہوئے ہیں۔