کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، مزید 25 افراد جان سے گئے

The second wave of Corona intensified, killing 25 more people
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: حالیہ اضافے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 968 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 سو 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او) سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 43 ہزار 189 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 417 مریض مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 343189 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 17804 ہے۔

اس وقت آزاد کشمیر میں کنفرم کیس 4703، ایکٹو کیس 970، ہلاکتیں 109 جبکہ 3624 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں 16055 جبکہ گلگت بلتستان میں 4358 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 21557، خیبر پختونخوا میں 40397، صوبہ پنجاب میں 106577 اورصوبہ سندھ میں 149542 کنفرم کیسز ہیں۔

ایکٹو کیسز کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں 970، بلوچستان میں 218، گلگت بلتستان میں 169، اسلام آباد میں 2348، خیبر پختونخوا میں 1088، پنجاب میں 6556 اور سندھ میں 6455 کیسز ہیں۔

آزاد کشمیر میں 109، بلوچستان میں 154، گلگت میں 93، اسلام آباد میں 238، خیبر پختونخوا میں 1288، پنجاب میں 2407اور سندھ میں 2679 شہری اس موذی مرض کے ہاتھوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

صوبہ سند کے 140408، پنجاب کے 97614، خیبر پختونخوا کے 38021، اسلام آباد کے 18971، گلگت بلتستان ک 40096، بلوچستان کے 15683 اور آزاد کشمیر کے 3624 شہری اس مرض کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اہم فیصلے کرتے ہوئے شہریوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کئے گئے تھے۔ شہریوں کو کہا گیا تھا کہ وہ عوامی مقامات میں جانے سے قبل ماسک کا ضرور استعمال کریں بصورت دیگر انھیں 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔