خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہیے؟مہوش حیات نے بتادیا

What should be the prince of dreams?Mehwish Hayat said
کیپشن: تصویہ بشکریہ انسٹاگرام مہوش حیات

کراچی:صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہیے،اداکارہ نے خود ہی بتا دیا۔


تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تمغہ امتیاز لینے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو اپنی شادی اور شوہر کیسا ہونا چاہیے ان ساری چیزوں کے بارے بتا دیا۔


ایک یوٹیوب چینل کے شو میں بات چیت کرتے ہوئے مہوش حیات سے سواچ پوچھا گیا کہ آپ کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہیے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’میرے خوابوں کے شہزادے کا قد لمبا ہونا چاہیے،وہ گورا چٹا نہ بھی ہوگا تو چلے گا لیکن اس کی شخصیت اچھی ہونی چاہیے اور اس میں مردانہ وجاہت بھرپور ہونی چاہیے‘۔


شوکی میزبان نے مہوش حیات کے جواب پر کہا کہ آپ کے خیال کو مدنظر رکھا جائے تو  ایک شخص ہے ایسا اور وہ گزشتہ ہونے والے الیکشن میں پہلی بار پارلیمنٹ کا ممبر بنا ہے۔مہوش حیات نے پوچھا کون ہے وہ شخص؟ جس پر میزبان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا وہ شخص بااثر اور نوجوان ہے جس پر مہوش حیات نے اندازہ لگاتے ہوئے بلاول بھٹو کا نام لیا۔ جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نام نہیں لیا۔


یاد رہے کہ ہر وقت تنقید کی زد میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔مہوش حیات نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے دو بار آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کا نام اور ٹیلنٹ دنیا کے سامنے مزید اجاگر کرنے کی کوشش کروں گی۔


اس حوالے سے مہوش حیات نے مزید تحریر کیا کہ وہ نامزد فلموں کو دیکھیں گی اور یہ ایک طریقہ ہے کہ جس سے ہم پاکستان اور اس ملک کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے اجاگر کر سکتے ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔آسکرز سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے پر سیکڑوں لوگوں نے مہوش حیات کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔