عوام عالمی وبا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

Murad ali shah, CM sindh
کیپشن: فوٹو فائل ، Murad ali shah

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےعالمی وبا کی صورتحال پر بیان  دیتے ہوئے کہاکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مریض انتقال کرگئے  جبکہ 627 نئے کیسز رپورٹ  ہوئے اور 142 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران14343 نمونوں کی جانچ کی گئی  جس کے نتیجے میں 627 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جوکہ 4.3 فیصد  تشخیص کی شرح بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  عالمی وبا سے5  مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2684 ہوگئی ہے جوکہ  شرح اموات کی 1.8 فیصد کو ظاہرکرتاہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک1728156 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور150169  کیسز  رپورٹ ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید142 مریض صحت ہو چکے ہیں اور اس طرح صحت یاب  افراد کی تعداد 140550ہوچکی ہےیعنی صحتیابی کی شرح 95 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ  اس وقت6935 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے6658   گھروں میں ،4 آئسولیشن سینٹر  میں  اور273  مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 245مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے  جن میں  سے 31  مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 627   نئے کیسز میں سے507  کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 202، ضلع جنوبی 181، ضلع وسطی 59، کورنگی 31، ملیر 26 اور ضلع غربی میں سے  8 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  ۔ اسی طرح حیدرآباد 34،ٹھٹھہ 10، مٹیاری 8، خیر پور  اور لاڑکانہ 6۔6، سکھر5، سجاول ، نوشہروفیروز اور شہید بے نظیر آباد 3۔3، میرپورخاص،ٹنڈوالہیار،عمرکوٹ،  گھوٹکی، قمبر اور دادو2۔ 2، بدین ، کشمور اور سانگھڑ میں سے1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں ۔