پی ٹی وی کا شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس، راولپنڈی ایکسپریس نے بڑا اعلان کر دیا 

پی ٹی وی کا شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس، راولپنڈی ایکسپریس نے بڑا اعلان کر دیا 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی کی جانب سے موصول ہونے والے لیگل نوٹس پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور اس کا جواب دینے کیلئے قانونی ٹیم کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔ 
شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سرکاری ٹی وی کا نوٹس دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔ اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد، اب انہوں نے مجھے ریکوری نوٹس بھیجا ہے۔ لیکن میں ایک فائٹر ہوں اور ہار نہیں مانوں گا، میرے وکیل، اس مسئلے کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔

0c01c2fc4c9d1253f73c2239f488615f


واضح رہے کہ شعیب اختر کو سرکاری ٹی وی نے بغیر نوٹس استعفیٰ دینے پر 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بتائے بغیر دبئی جا کر بھارتی کرکٹر کے ساتھ شو کیا، جس سے سرکاری ٹی وی کو نقصان ہوا جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران شعیب اختر پی ٹی وی پر تبصرے کیلئے غیر حاضر بھی رہے۔
نوٹس کے ذریعے سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے مطالبہ کیا کہ نوٹس پیریڈ کے بغیر استعفیٰ دینے پر 3 ماہ کی تنخواہ کے مساوی 33 لاکھ روپے ادا کئے جائیں جبکہ پی ٹی وی کو ہونے والے نقصان کی مد میں 100 ملین روپے ادا کریں۔
یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا جس کے بعد انہوں نے لائیو پروگرام کے دوران ہی استعفیٰ دیدیا اور شو سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔