آسٹریلین کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ، اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

آسٹریلین کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ، اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد آئندہ سال مارچ، اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 
پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ ، اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے 7 مارچ تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تینوں میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ پہلا میچ 29 مارچ کو، دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 31 مارچ اور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو ہو گا جبکہ واحد ٹی 20 میچ بھی لاہور میں ہی 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ 

9ea8b3c62fb8944deb77dd4767ff477e

واضح رہے کہ اس وقت دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں شر کت کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں اور ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھی پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو کھیلا جانا ہے۔