لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی

لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی
سورس: فائل فوٹو

کراچی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان حوالے کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اور وہ 20 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کور ہیڈکواٹر میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے سپرد کی۔