جو کیا اس پر ندامت ہے، شعیب سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں: ڈاکٹر نعمان نیاز

جو کیا اس پر ندامت ہے، شعیب سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں: ڈاکٹر نعمان نیاز
سورس: فائل فوٹو

لاہور: سٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو لائیو شو میں پروگرام سے اٹھ کر جانے کا کہنے والے پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے جب مجھ کو معافی ماننگے کا کہا تو معافی مانگ لیتا تو معاملہ آگے نہ بڑھتا ۔ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں شو میں جو کچھ ہوا غلط ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شعیب اختر کے ساتھ شو میں جو کچھ ہوا وہ منصوبہ بندی کے ساتھ نہیں ہوا۔ پی ٹی وی ایڈمنسٹریشن میں میرا کوئی کردار نہیں ۔

انہوں نے شعیب اختر پر الزام لگایا کہ شعیب اختر نے پی ٹی وی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ شعیب کے کنٹریکٹ میں شامل تھا کہ وہ کسی اور ٹی وی پر پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے لیکن انہوں نے پی ٹی وی کے پروگرام میں آنے کے بجائے کسی اور ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ 

ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کا پی ٹی وی سے 4 جنوری تک معاہدہ ہے ۔ شعیب اختر نے مجھ سے کہا کہ میری تنخواہ بڑھائیں اور ورلڈ کپ کے لیے مجھ علیحدہ پیسے دیں۔ میں انہیں کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے لیکن میں انتظامیہ سے بات کروں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر شعیب اختر سے معافی مانگتا ہوں ۔اگر وہ دیکھ رہے ہیں تو انہیں کہتا ہوں کہ مجھ سے غلطی ہوئی معاف کردیں۔ 30 سال سے شعیب اختر سے دوستی ہے جو ہوا اس پر ندامت ہے۔