وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار

وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے  مطابق وفاقی حکومت نےآئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو بطور آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم د یا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں، فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب  تحریری طور پر مراسلہ موصول ہونے کےبعد دفتر جوائن کرینگے۔

مصنف کے بارے میں