سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کی زیادہ سے زیادہ معاونت درکار ہے: وزیراعظم

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کی زیادہ سے زیادہ معاونت درکار ہے: وزیراعظم

شرم الشیخ: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدیدمتاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے جہاں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہمیں آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کی زیادہ سے زیادہ معاونت درکار ہے۔ 
وزیراعظم شہبازشریف نے کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے مگر یہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدیدمتاثرہ ملکوں میں سرفہرست میں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ماحولیاتی انصاف پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، یہ وقت ہے دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے، ہمیں آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ 
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں جبکہ معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہی ہے مگر سیلابی تباہی اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی ہے کہ ہم اکیلے اس سے نمٹ نہیں سکتے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کی زیادہ سے زیادہ معاونت درکار ہے۔ 

مصنف کے بارے میں