اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی معطل سی سی پی او لاہور کو بلاتاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی معطل سی سی پی او لاہور کو بلاتاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطل کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کو ایک اور خط لکھ کر بلاتاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو انہیں برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے معطل سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق سے کئی خطوط بھیجے گئے مگر آپ نے ان پر عمل نہیں کیا۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کو بلاتاخیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں