پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی

سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہو گا۔ 
میگا ایونٹ کے اہم مقابلے کیلئے سڈنی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی جبکہ پاکستانی ٹیم نے آرام کا فیصلہ کیا اور کپتان بابر اعظم نے تن تنہاءڈیڑھ گھنٹے تک پریکٹس کی۔ 
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور مسلسل تین میچز میں فتوحات سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کیویز کو دبوچنے کیلئے پرعزم ہے۔ 
دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ میں بھرپور فارم میں ہے، اس کے بیٹرز اور باؤلرز دونوں ہی کی کارکردگی شاندار رہی ہے جبکہ پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مکمل فارم میں آ چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں