یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دبئی: قومی ٹیم کے سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ، وہ مسلسل پانچ میچوں میں پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باولر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ اب تک مجموعی طور پر 13 بار ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ دو مرتبہ انھوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں دس یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔ قومی سپنر اس وقت دبئی میں سری لنکا کے خلاف اپنا 28 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جس میں انہوں نے 184 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کی تاریخ کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ۔
اس سے قبل انہوں نے 21 اپریل کو کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں 63 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون میں 94 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ہی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 92 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں ابو ظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 51 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔تاہم وہ مجموعی طور پر 28 ٹیسٹ میچوں میں اب تک 163 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
دوسری جانب یہ ریکارڈ اب تک تین بولرز حاصل کر چکے ہیں لیکن وہ تینوں فاسٹ بولرز تھے۔انگلینڈ کے سڈنی بارنز کے پاس 1912-14 میں سات ٹیسٹ میچوں میں مسلسل پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر ہیں جنھوں نے 1887-1888 میں چھ مسلسل ٹیسٹ میچوں میں پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ تیسرے نمبر پر انگلینڈ ہی کے ایلک بیڈسر ہیں جنھوں نے 1952-53 میں چھ مسلسل ٹیسٹ میچوں میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔