اداکار عامر خان ترکی پہنچ گے،ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات

اداکار عامر خان ترکی پہنچ گے،ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات

بھارتی اداکار عامر خان چین میں اپنی کامیابی کا پرچم لہرانے کے بعد کیا اب ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں انکی ملاقات ترک صدر سے ہوئی ہے۔
گذشتہ روز انھوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے۔ ترکی کے صدر کے دفتر نے اس ملاقات کی ایک تصویر جاری کی ہے۔عامر خان اپنی فلم ’سیکرٹ سپرسٹار‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ گذشتہ ہفتے استنبول آئے تھے۔سنیچر کے روز ترکی کے ایوان صدر کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل ’ترکی پریسیڈنسی‘ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں عامر خان اور صدر اردوغان نظر آ رہے ہیں۔

فلم سیکرٹ سپرسٹار میں اداکار عامر خان ایک برقع پوش لڑکی کے لیے تحریک بنتے ہیں۔یہ ملاقات دارالحکومت انقرہ میں ہوئی اور اس تصویر کے ساتھ یہ لکھا گیا: 'صدر اردوغان ایوان صدر میں اداکار عامر خان کا استقبال کرتے ہوئے۔

اس ملاقات کو اخلاقی اور خیرسگالی کی رسمی ملاقات کہا جا رہا ہے۔ صدر رجب طیب اردوغان سے قبل عامر خان نے ترکی کے وزیر ثقافت اور سیاحت نعمان قرتلمش سے ملاقات کی تھی۔عامر خان کو بالی وڈ میں 'مسٹر پرفیکشنسٹ' کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ’سیکرٹ سپرسٹار‘ ترکی میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔اس سے قبل عامر خان چین میں اپنی فلموں کی پروموشن کر چکے ہیں۔ ان کی فلم ’تھری ایڈیئٹس‘ اور ’پی کے‘ کی مقبولیت کے بعد فلم دنگل کی پروموشن کے لیے عامر خان کئی بار چین گئے تھے اور وہ وہاں کی سوشل میڈیا ویئیبو پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ مقبول ہیں۔