وزیر اعلی پنجاب نے عمران خان کی کلاس لے لی

وزیر اعلی پنجاب نے عمران خان کی کلاس لے لی

لاہور:شہباز شریف نے کہا کہ میٹروبس پر نیازی صاحب اوران کے نیاز مندوں نے تنقید کی، الزام لگایا گیا کہ منصوبوں میں اتفاق فاونڈری کا لوہا استعمال ہورہا ہے جبکہ اسے بند ہوئے 20 سال ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیاکہ میٹرو منصوبے پر 70 ارب کی کرپشن ہوئی ہے، 35 ارب کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کے ہاتھ اور میرا گریبان۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اورنج  ٹرین کی تقریب رونمائی میں شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوتی تو پشاور میٹرو بن چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کے لاہور کے عہدیدار نے اورنج لائن کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی لیکن جب ڈینگی آتا ہے تو آپ پہاڑوں پر چلے جاتے ہیںوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہنا ہے کہ عوام مخالفین کو پہچانیں یہ سیاسی گدھ ہیں جو عوام کی خوشحالی کو نوچ رہے ہیں۔

اورنج لائن ٹرین کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستان کو تحفہ ہے جس میں ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے ڈھائی لاکھ افراد روزانہ سفر کریں گے اور شہریوں کو عزت واحترام کی سفری سہولیات میسر آئیں گی یہ منصوبہ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اورنج لائن ٹرین کو چلنے نہیں دینا چاہتے لاہور کے عوام انہیں پہچانیں یہ لوگ سیاسی گدھ ہیں جو آپ سے خوشحالی کا سفر چھیننا چاہتے ہیں، مخالفین روڑے اٹکاتے رہیں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا اور منصوبے کے حوالے سے عدالت کی جانب سے جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین منصوبے پر عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اسے تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین سمجھ تے ہیں کہ اورنج لائن منصوبہ 2018 سے پہلے مکمل ہوا تو لاہور والے ووٹ ن لیگ کو دیں گے۔بجلی سے چلنے والی آٹو میٹک ائیرکنڈیشنڈ اورنج لائن ٹرین 5 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں ایک ہزار افراد سفر کر سکیں گے۔

ڈیرہ گجراں سے علی ٹاون تک 27 کلومیٹر طویل روٹ پر 27 اورنج ٹرینیں رواں دواں نظر ائیں گی اور میٹرو ٹرین 27 کلو میٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی۔ ایک ٹرین میں ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہے، 200 افراد بیٹھ کر جبکہ 800 مسافر کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔