امریکی نوجوان نے شادی کی پیشکش کے لیے آسمان کا انتخاب کر لیا

امریکی نوجوان نے شادی کی پیشکش کے لیے آسمان کا انتخاب کر لیا

نیویارک :امریکی نوجوان نے شادی کی پیشکش کے لیے انوکھا انداز اپنایا اور محبوبہ کو آسمانوں کی سیر کراتے ہوئے زمین پر اپنی محبت کی نشانی دکھا کر شادی کا پیغام دیا۔امریکی ریاست کینساس کے شہر Bison سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی کا انتخاب کیا۔


نوجوان نے اسے نہ صرف جہاز میں بٹھا کے آسمان کی سیر کرائی بلکہ نیچے کھیتوں میں پہلے سے لکھے گئے ’میری می‘ کے الفاظ دکھاتے ہوئے شادی کی پیشکش کی۔اس منفرد طریقہ کار پر لڑکی پہلے تو حیران رہ گئی لیکن پھر خوشی وحیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ہاں کردی۔

شادی کی اس انوکھی پیشکش کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور خوشی کااظہار کر رہے ہیں۔