کراچی پورٹ: غیر ملکی جہاز کا ایندھن و کھانا ختم، فلاحی ادارہ کھانا دینے لگا

کراچی پورٹ: غیر ملکی جہاز کا ایندھن و کھانا ختم، فلاحی ادارہ کھانا دینے لگا

کراچی: کراچی پورٹ پر لنگر انداز غیر ملکی جہاز کے عملے اور مالک کے درمیان تنازع ہوگیا۔ جہاز کے مالک نے عملے کو تنخواہ دینے سے انکار کردیا۔ جہاز کا ایندھن اور خوراک ختم ہوگئی۔

عملے کو فلاحی ادارے کھانا فراہم کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پر لنگر انداز پاناما سے رجسٹرڈ جہاز ایم وی مسکی کارگو جہاز کے عملے نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر کام بند کردیا جس کے باعث کارگو ہینڈلنگ بند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاناما سے رجسٹرڈ ایم وی مسکی کارگو بحری جہاز جبل علی سے 8 روز قبل کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو اتھا، بحری جہاز کا ایندھن اور عملے کے پاس خوراک ختم ہوگئی ہے اور تاحال فلاحی ادارے جہاز کے عملے کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔