خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے اموات کی تعدادپچاس ہوگئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے اموات کی تعدادپچاس ہوگئی

پشاور:پشاورمیں ڈینگی وائرس سے خیبرٹیچنگ اسپتال کے ملازم سمیت دو افراد دم توڑگئے ۔جس سے صوبے بھرمیں ڈینگی سے اموات کی تعدادپچاس ہوگئی ۔ مزید تین سو پچپن افراد میں ڈینگی سے متاثر ہوگئے ۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبرپختونخوا پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے خیبرٹیچنگ اسپتال کے ملازم الطاف سمیت دو افراد انتقال کرگئے۔

جس کے بعد ڈینگی سے ہونے والی اموات پچاس تک پہنچ گئی ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین سو پچاس افراد میں ڈینگی وائر کی تصدیق ہوگئی جن میں سے ایک سو بارہ کو اسپتالوں میں ڈاخل کرالیا گیاہے۔

پہلے سے زیر علاج اٹھانویں افراد کو صحت یاب ہونے پرفارغ کردیا گیاہے ۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ تین سو پچپن افراد زیر علاج ہیں۔