جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا

جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد: جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو(نیب) کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون نے جسٹس(ر)جاوید اقبال کو چیئرمین نیب مقررکرتے ہوئے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جسٹس(ر) جاوید اقبال کو نیب اکاﺅنٹیبلٹی آرڈیننس 1999ءکی شق 6بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی بطور چیئرمین مدت تعیناتی 4سال ہوگی۔ جسٹس(ر) جاوید اقبال کی 4سال کی تعیناتی ان کی بطور چیئرمین کام شروع کرنے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ایبٹ آ باد کمیشن کے سربراہ اور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ رہے انہوں نے چند سال قبل سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ لی تاہم لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی تاحال جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے ذمہ ہے۔