ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے بھارتی بورڈ سے اہم مطالبہ کردیا

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے بھارتی بورڈ سے اہم مطالبہ کردیا

Image by bollywoodshaadis.com

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )سے کپتان ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی دوروں پر کھلاڑیوں کو اپنی اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طویل عرصہ رفاقت رہنے کے بعد ہوئی ہے اور دونوں ہی سٹارز اپنے اپنے شعبوں میں کام میں مشغول ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی نے فیملی کو وقت دینے کے لیے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کی تھی جس کے بعد اب انہوں نے بورڈ کو درخواست دے کر حیران کردیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ انوشکا اپنے شوہر ویرات کوہلی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتی ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی دوروں پر کھلاڑیوں کو اپنی اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے بورڈ سے پالیسی میں تبدیلی کے لیے رابطہ کیا ہے جس کی تصدیق بورڈ حکام نے کی ہے جب کہ بورڈ نے اس معاملے پر ٹیم منجمنٹ سے رائے مانگ لی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی کے لیے ٹیم منیجر باقاعدہ درخواست دے گا جس کے بعد ہی کوئی پیشرفت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم میں شامل کھلاڑی اس وقت اپنی اہلیہ کو دو ہفتے تک کسی بھی غیر ملکی دورے پر اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں جبکہ کوہلی چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی بیگمات پوری سیریز میں ساتھ رہیں۔