وزیراعظم آج سے ملک بھر میں ’کلین اینڈ گرین‘ پاکستان مہم کا آغاز کریں گے

وزیراعظم آج سے ملک بھر میں ’کلین اینڈ گرین‘ پاکستان مہم کا آغاز کریں گے
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: کفایت شعاری اور شجرکاری مہم کے بعد وزیرِاعظم کا ایک اور بڑا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان آج سے ملک بھر میں صفائی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس صفائی مہم کو ”کلین اینڈ گرین“ پاکستان کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آج سے ملک بھر میں 'کلین اینڈ گرین پاکستان' کے نام سے صفائی مہم کا آغاز کریں گے۔اس صفائی مہم کا آغاز ملک بھر کے تمام بڑے شہروں سے ہوگا۔

d45de6150874c97a15fe7e0521936858

وزیراعظم نے ملک کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔