وزیراعظم عمران خان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کافیصلہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کافیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے دفترمیں شکایات سیل بنانے کافیصلہ کیا ہے جہاںوزیراعظم اورارکان قومی اسمبلی براہ راست شکایات سنیں گے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم شکایات سیل 40 ٹیلی فون لائنزپر مشتمل ہوگا،شکایات سیل دفتری اوقات میں صبح 9 سے 5 بجے تک کام کریگا،جہاں وزیراعظم اورارکان قومی اسمبلی براہ راست شکایات سنیں گے۔

شکایت سیل سے ای میل،واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کیاجاسکے گا۔