آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیراحسان مصطفیٰ نے جی ایچ کی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن وامان سمیت سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔