افغان انتخابات رکوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، طالبان کی دھمکی

افغان انتخابات رکوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، طالبان کی دھمکی
کیپشن: تصویر بشکریہ رائٹرز

کابل:طالبان عسکریت پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ افغانستان میں رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو رکوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ان انتخابات کو ایک ایسی امریکی سازش قرار دیا گیا جس کا مقصد مبینہ طور پر غیر ملکی تسلط کو برقرار رکھنے کا جواز تلاش کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہر اس شخص کو نشانہ بنایا جائے گا جو ان انتخابات کو کامیاب بنانے کی کوشش کرے گا، خاص طور پر افغان سکیورٹی فورسز۔ افغان الیکشن کمیشن کےمطابق ان انتخابات کے انعقاد کے موقع پر افغان سکیورٹی فورسز کے 54 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔