دبئی ٹیسٹ پاکستان پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ

دبئی ٹیسٹ پاکستان پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ

فوٹو: بشکریہ آئی سی سی

دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو حارث سہیل اور محمد عباس کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ محمد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر ایک رنز ہی بنا سکے, دوسرا روز پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کے نام رہا جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں حارث سہیل اور اسد شفیق نے 150 رنز بنائے۔  حارث سہیل 110 اور اسد شفیق 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 3، نیتھن لیون نے دو جب کہ جون ہولاند، مارنس لیبسچگنی اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔