آپ سے ملاقات باعثِ عزت ہوگی، شاہ رخ کا ملالہ کو ٹوئٹر پر جواب

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ملالہ یوسف زئی کے مداح نکلے، انھوں نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ شخصیت کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے باعثِ عزت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ملالہ سے کہا کہ ان کے ساتھ ملاقات میرے لیے باعثِ عزت ہوگی، شاہ رخ نے کہا ’پاکستانی نوبل انعام یافتہ اور تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی ملالہ یوسف زئی سے ملنا باعثِ عزت ہوگا۔پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے بھارتی اداکار کو ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ان کی آمد کی منتظر ہیں، جس پر شاہ رخ خان کے جواب نے سب کو چونکا دیا۔

d4ed4667e5b4dbe5638c2d1cc16d1ba9

خیال رہے کہ ابتدا میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کے پرنسپل ایلن رسبریجر نے شاہ رخ خان کو دعوت دی تھی کہ وہ یونیورسٹی میں طلبہ سے گفتگو کریں۔