اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر احتجاج کو سیاسی رنگ قرار دیتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

 اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر احتجاج کو سیاسی رنگ قرار دیتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر احتجاج کو سیاسی رنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، اگر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے تو کیس چلنے دیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ماضی میں سیاسی انتقام کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن سیاسی انتقام نہ ہمارا مقصد تھا نہ ہوگا، سیاسی گرفتاریوں کی پہلے بھی اور آج بھی مذمت کرتے ہیں۔

تاہم شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کہنا مناسب نہیں، ان کی گرفتاری پر دونوں رخ سامنے آنے چاہیں، انھیں نیب نے گرفتار کیا جو ایک خود مختار ادارہ ہے,بھارت میز پر بیٹھنے سے کترا رہا ہے، داخلی سیاست بھارت کے آڑے آ رہی ہے، بھارت نے اقرار کر کے پھر انکار کیا, بھارتی رویے سے دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی مایوسی ہوئی۔

 
وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، ہم اپوزیشن کا موقف سننا چاہتے ہیں، اپوزیشن بھی ہمارا موقف سنے، اپوزیشن کو احتساب پر کیوں اعتراض ہے؟حزب اختلاف میں بات سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے،افغانستان میں رسہ کشی ایک دن،ایک سال نہیں سترہ سال پرانی کہانی ہے، آج دنیا بھی پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔