پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت سے مزید تین عالمی ریکارڈ چھین لیے

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت سے مزید تین عالمی ریکارڈ چھین لیے
کیپشن: image by facebook

کراچی:  گنیز بک ریکارڈ کے حامل ممتاز مارشل آرٹ آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک بار پھربھارت سے بیک وقت تین گنیز بک ریکارڈ چھین لیے، اس سے قبل بھی وہ تین عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے ایک منٹ میں ماتھے سے زیادہ سے زیادہ اخروٹ توڑنے ، ایک منٹ اورتین منٹ میں کہنی کے زیادہ وارکرکے تین نئے عالمی ریکارڈ بنا دیے ہیں۔

 راشد نسیم نےایک منٹ میں ماتھےسے241اخروٹ توڑنےکاریکارڈ قائم کیا ہے ، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت  کے نوین کمار کے پاس تھا، جنہوں نے ایک منٹ میں ماتھے 217 اخروٹ توڑے تھے ۔

  راشد نسیم نے اس کے ساتھ ہی  دو او ر ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔ ایک ریکارڈٹارگٹ پرایک منٹ میں کہنی کے350وارکرکےقائم کیا گیا ہے  اس سے قبل بھارت کےپراباکھرریڈی نے330مرتبہ کہنی کےوارکیےتھے۔

اسی ریکارڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے راشد نے 3 منٹ میں 919 وار کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس سے قبل بھارت کے این نارائن نے 3 منٹ میں 490 وار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی تھی۔گنیزبک آف ورلڈریکارڈکوبھجوائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ نے ایک منٹ میں 251 اخروٹ ہاتھ کی ضرب سے توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی تھی لیکن پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نے زیادہ عرصے یہ ریکارڈ ان کے پاس نہیں رہنے دیا.

رواں سال جولائی میں ہاتھ 284 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ بھی ان سے چھین لیا تھا ۔ گنیز بک کی جانب سے اس ریکارڈ کی تصدیق کی جاچکی ہے۔