'مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہو گی'

'مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہو گی'
کیپشن: بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں نے مقبوضہ کشمیر میں محصور خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے، ملیحہ لودھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

نیو یارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ ‎مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانیت سوز مظالم نے خواتین پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ‎جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں خواتین کے حقوق پر مباحثے سے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‎عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں بالخصوص کشمیر میں ظلم اور جبر کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہو گی۔

3bd6c74c47e7d68c9b90c1fa04ef41c6

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ‎بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں نے مقبوضہ کشمیر میں محصور خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎قابض افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا کر لے جاتی ہیں جن میں سے بہت سوں کا پھر کوئی سراغ ہی نہیں ملتا۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ نیو یارک ٹائمز کے صفحۂ اوّل پر شائع ہونے والی ایک کشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم سے پردہ چاک کر رہی ہے۔

ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ ‎پاکستان نے ہمیشہ حقوقِ نسواں کی حمایت کی ہے اور ایسا کرنا ہمارے مذہب، آئین اور نظریے کا حصہ ہے۔