سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

کینبر:سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا آئندہ برس اپنے ملک میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز سری لنکا اور پاکستان کے خلاف 3،3 ٹی 20 میچوں کی سیریز سے کررہا ہے جس کےلئے ایرون فنچ کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

10ceebc475687d36aac1b74591c0e3d1

تجربہ کار ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا ختم ہونے کے بعد اب پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بھی بننے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کیری، آسٹن ایگر ، پیٹ کمنز ، گلین میکسویل، بین میکڈرمٹ ، کین رچرڈسن ، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک ، آسٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

نیشنل سیلیکٹر ٹریور ہونز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کو سامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے۔ ان دونوں سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کے ساتھ خود کو پرکھنے کا بھی موقع ملے گا۔

دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو طے ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 3 نومبر کو سڈنی میں رکھا گیا ہے۔ دوسرا 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔