جرمنی کا ہتھیاروں کی برآمدات میں نیا ریکارڈ

جرمنی کا ہتھیاروں کی برآمدات میں نیا ریکارڈ


برلن: جرمنی اپنے ہتھیاروں کی برآمدات کے حوالے سے ممکنہ طور پر اس سال ایک نیا ریکارڈ قائم کر دے گا۔

جرمن اسلحے کی برآمدات میں پچھلے برس کے مقابلے میں سال رواں کے پہلے نو ماہ کے دوران 75 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ یہ بات جرمن حکومت کی طرف سے وفاقی پارلیمان میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں بتائی گئی۔

اس سال جنوری سے ستمبر تک دفاعی شعبے میں جرمن برآمدات کی مالیت تقریباً 6.4 بلین یورو رہی۔ اندازہ ہے کہ اس سال ایسی برآمدات کی مجموعی مالیت کا وہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، جو2015ءمیں قائم ہوا تھا۔ تب ان برآمدات کی سالانہ مالیت 7.9 بلین یورو کے قریب تھی۔