رواں سال اشیا کی عالمی تجارت میں نو اعشاریہ فیصد کمی کی پیش گوئی

رواں سال اشیا کی عالمی تجارت میں نو اعشاریہ فیصد کمی کی پیش گوئی

اسلام آباد: عالمی تجارتی تنظیم نے تجارتی اعدادوشمار اور آئوٹ لک کے بارے میں ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال اشیا کی عالمی تجارت 9.2 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے۔

تاہم عالمی تجارت کی کارکردگی توقع سے بہتر رہے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2021 میں اشیا کی عالمی تجارت میں 7.2 فیصد اضافے کی توقع ہے تاہم پھر بھی تجارت کا پیمانہ وبا سے پہلے کے مقابلہ میں بہت کم ہوگا۔ عالمی تجارتی تنظیم نے اپریل میں ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے رواں سال عالمی تجارت میں 13 فیصد سے 32 فیصدکمی کا خدشہ ہے۔

ادھر گزشتہ روز یورپین سٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران اضافہ ہوا جس کی وجہ ٹوکیو سٹاک کا فلیٹ ہونا تھا۔ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس بدھ کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.2 فیصد بڑھ کر 5960.78 پوائنٹ رہا۔ فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 12917.29 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4900.05 پوائنٹ رہا۔

اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ جس کی وجہ نئے امریکی ریلیف پیکیج بارے بات چیت کی منسوخی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 10.91 پوائنٹ (0.05 فیصد )گرکر 23422.82 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس 0.72 پوائنٹ (0.04 فیصد ) بڑھ کر1646.47 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 262.21 پوائنٹ (1.09 فیصد) اضافے کے ساتھ 24242.86 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کی مین سٹاک مارکیٹ پبلک عام تعطیل کے باعث بند رہی۔