حکومت مخالف مظاہرے،کرغزستان میں وزیراعظم سمیت کئی وزرا مستعفی

حکومت مخالف مظاہرے،کرغزستان میں وزیراعظم سمیت کئی وزرا مستعفی

بشکیک:کرغزستان میں وزیراعظم کُبتبیک بوروناف سمیت کئی حکومتی وزرا مستعفی ہو گئے ہیں۔ 


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت بشکیک میں حکومت مخالف مظاہرین نے پارلیمان سمیت شہر کی کئی اہم عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اپوزیشن کا صدر سورن بائے جین بیکوف پر الزام ہے کہ انہوں نے اتوار کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اپنی من پسند پارٹیوں کو الیکشن جتوایا۔


 عوامی مظاہروں کے بعد منگل کو حکام نے اس الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ صدر جین بیکوف اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔