اداکارہ پوجا بینر جی کا بغیر شادی کے ماں بننے کا اعلان

اداکارہ پوجا بینر جی کا بغیر شادی کے ماں بننے کا اعلان
کیپشن: تصویر:پوجا بینر جی انسٹاگرام

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ نے شادی کے بغیر ہی بچے کو جنم دینے کا اعلان کرکے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پوجا بینرجی جلد ہی ماں بننے والی ہیں اور اکتوبر میں ہی ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

e29e8c280a8421ddadaed0daf8f09a4a


یاد رہے کہ کچھ وقت پہلے اداکارہ نے فوٹو شوٹ کرایا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی شادی اپریل میں ہی ہونےو الی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے شادی نہیں ہو پائی جبکہ اب بوائے فرینڈ کنال ورما اور پوجا نے نے پہلے اپنے بچے کو جنم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

6aeb5313f908aed328e4f53f113743e6


پوجا بینر جی جب ماں بننے والی ہیں تب انہیں باربار زندگی میں ماںباپ کی نہ صرف یاد آرہی ہے بلکہ وہ والدین کی اہمیت کو سمجھ رہی ہیں۔

ba88a322f119601b68148bc4621ab314


اپنے والدین کے ساتھ گزارے ہوئے کچھ لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ پوجا بینر جی نے لکھا کہ ’’ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں اپنے والدین کے ساتھ پھر سے گھومنے جا پاؤں گی یا نہیں کیونکہ حالات اب بدل گئے ہیں۔ حالانکہ اداکارہ نے کہا کہ ان کی پرانے سفر کے دن ہمیشہ یادوں میں بسے رہیں گے۔‘‘

e6ab7a3a3128245d32a0e72376941aa6


خیال رہے کہ کچھ روز قبل پوجا کی گود بھرائی ہوئی تھی جس میں ان کے بوائے فرینڈ کنال ورما، رشتے دار اور ان کے دوست بھی موجود  تھے۔
تجھ سنگھ لگائی سجنا میں ورندا کا کردار نبھاکر شہرت حاصل کرنے والی آئی ٹی وی اداکارہ پوجا بینر جی نے اپنی گود بھرائی کی تصویریں شیئر کی تھی۔پوجا بینر جی کی یہ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہیں۔


پوجا نے اپنے پہلے بے بی شاور کی کئی تصویریں فیملی اور دوستوں کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

df0e0e24e6602506e95a3efa92a69e36


تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے پوجا نے لکھا کہ ’’میں ان جذبات کو الفاظ میں نہیں بیان کر سکتی۔ میں اس پیار میں ڈوبی ہوں جو سبھی نے مجھے پہلے بچے کی گود بھرائی میں دیا ہے۔ کنال ورما کو پہلا سرپرائز دینے کیلئے بہت شکریہ۔‘‘


پوجا بینر جی کی یہ خاص لمحات کی تصویریں انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے پہلے یہ کہا تھا کہ وہ کاغذاتی طور پر کنال سے شادی کر چکی ہیں۔

لیکن رسمی طور پر ان کی شادی پندرہ اپریل کو ہونی تھی جو کہ کورونا وبا کی وجہ سے نہیں ہو پائی۔پوجا اور کنال نے پہلے کہا تھا کہ شادی کیلئے جمع کئے ہوئے ان کے پیسے کوروناوائرس فنڈ میں عطیہ کر دئے جائیں گے۔