فیڈرل بورڈ: انٹر میڈیٹ امتحانات کیلیے نصاب کم کر دیا گیا

فیڈرل بورڈ: انٹر میڈیٹ امتحانات کیلیے نصاب کم کر دیا گیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق کم کیا گیا نصاب حتمی منظوری کے لیے قومی نصاب کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے۔قبل ازیں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

6e682aa4abbf84ad1612d8d266e72a69

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ امتحان2021 کیلئے نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں تعلیمی ادارے چھ ماہ بند رہے ہیں اور اس دوران پڑھائی نہیں ہوئی۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کم وقت کے باعث نصاب مکمل کرنا ممکن نہیں ہے۔

حکومت نے طلبا اور اساتذہ کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب کم کیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات2021 میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق سوالیہ پیپز بنائے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے بعد حکومت نے پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بلایا جبکہ پرائمری کی کلاسز بعد میں شروع کی گئیں۔