’’چڑیلز‘‘ پر پابندی عائد،سوشل میڈیا صارفین کی ویب سیریز پر شدید تنقید

 ’’چڑیلز‘‘ پر پابندی عائد،سوشل میڈیا صارفین کی ویب سیریز پر شدید تنقید

لاہور:پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز’’ چڑیلز‘‘ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ویب سیریز پر شدید تنقید بھی کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق زی فایئو ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پا کستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے،عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز چڑیل میں چُڑیلز خواتین کے چار مضبوط کرداروں کی کہانی ہے لیکن اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ہر ایک عورت صرف ایک خاص ملک میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی برے سلوک کا نشانہ بنتی ہے۔ 


چُڑیلز اس بات کا احساس دلانے کی کوشش ہے کہ ایک عورت کی حیثیت سے آپ کیا کرسکتے ہیں۔اس ویب سیریز میں خواتین کے بعض سین میں ایسے الفاظ کا استعمال کیا گیا جو ہمارا معاشرہ اور مذہب اس کی اجازت بالکل نہیں دیتا،’چڑیل‘ ہمارے معاشرے کے برعکس ہے ۔


اس ویب سیریز کے خلاف پاکستان میں سوشل میڈیا پر گزشتہ دن ایک مہم چلائی گئی تھی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھاکہ زی فایئو ویب سیریز ’چڑیل‘ کا مقصد پاکستانی خواتین اور لڑکیوں کو بے راہ روی بارے فروغ دینا اور پاکستان کے اندرلبرلزم عام کرنا ہے اور اس سیریز میں ترغیب بھی دی گئی خواتین اپنی حیثیت کے بل بوتے پر سب کچھ حاصل کرسکتی ہے اور کسی کی جائز و ناجائز خواہش پوری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویب سیریز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو دوسری جانب معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں خواتین کے کرداروں کی مثال دیتے ہوئے چڑیلز  میں خواتین کے کرداروں کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔


جلیبی نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے چڑیلز ویب سیریز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ ’’ہمیں ارطغرل جیسے مزید مواد کی ضرورت ہے جس میں خواتین کو  بااختیار بنانے کی ترغیب دی گئی ہے نا کہ  اس طرح کی ویب سیریز جن کا مقصد فحاشی پھیلانا  ہے۔اس طرح کی ویب سیریز ہماری مسلم خواتین کی حقیقی اقدار کو کم کردیں گی۔‘‘

baf90bbe6d504d488092af439217565e


سٹائلوکس نامی ٹوئٹر صارف نے ارطغرل غازی میں خواتین کی تصویر کو چڑیلز کے پوسٹر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دونوں کا موازنہ بھی کیا۔

fa35586e591eacfe4b801818a77d3aed


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ بھی وائر ل ہوا تھا جس میں اداکارہ حنا بیات انتہائی غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیمرا فحاشی ختم کرو کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا تھا۔

a0802d545a092b8aac719bbe5f066806