ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا

لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

آج  صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 16 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور 21، کراچی 27، کوئٹہ 10، گلگت 9، مری 14 اور مظفر آباد 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں موسم خشک جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ آج صبح سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولا میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 21، لہیہ ایک، اننت ناگ اور شوپیاں میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔