کراچی:مشہور فلم ’بول‘ میں زینب کا کردار نبھانے والی حمائمہ ملک کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
a7757548cce8eff5c3310f095516a696
سرحد پار تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی حمائمہ ملک سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نظر نہیں آتی ہیں لیکن اْن کی جانب سے جب بھی کوئی پوسٹ سامنے آتی ہے تو وہ معلوماتی اور معنی خیز ہوتی ہے جسے اْن کے چاہنے والے بہت پسند کرتے ہیں۔
ae34a374c1e75287332aa0633d8d1a9b
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حمائمہ ملک نے ’مٹی کا انسان‘ کے عنوان سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’کمزور انسان کو دیکھ کر لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ کمزور ٹوٹ کر ہوا ہے اور ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں۔
حمائمہ ملک نے لکھا کہ ’مضبوط تو صرف عمارتیں ہوتی ہیں، کبھی تو وہ بھی نہیں، پھر ہم انسان تو محض بشر یعنی مٹی کے بنے ہیں۔
ٹوئٹر پر معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے لکھا کہ ’یہ صرف اْن کی سوچ ہے۔اداکارہ کی سوچ کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ ’آپ نے بالکل ٹھیک کہا اور ہم آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، ماڈلنگ میں کامیابی کے بعد اْنہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اْن کی معروف پاکستانی فلم ’بول‘ ہے جبکہ وہ ایک بالی ووڈ میں بھی بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔