نیپرا نے ایک مرتبہ پھر عوام پر بجلی بم گرادیا،83پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ جاری

نیپرا نے ایک مرتبہ پھر عوام پر بجلی بم گرادیا،83پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ جاری

اسلام آباد:نیپرا نے ایک مرتبہ پھر عوام پر بجلی بم گرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے عوام پر بجلی کی قیمت میں  83 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ جاری کردیا۔بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا کے اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 


 فیصلے کا اجلاس لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا،صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔


فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر ممبر سندھ نےاختلافی نوٹ  جاری کردیا ہے۔ممبر سندھ نیپرا نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئےپاورپلانٹ چلانےکابوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے۔

رفیق شیخ نے مزید کہا کہ سی پی پی اے نے اتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، اداروں کی ناقص کارکردگی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔