چیئرمین نیب نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا:کیپٹن(ر)صفدر

چیئرمین نیب نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا:کیپٹن(ر)صفدر

پشاور:کیپٹن(ر)صفدر نے کہاہے کہ چیئرمین نیب نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور نیب میں پیشی کے موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر  نے  کہا کہ  چیئرمین نیب نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے، آج مجھے نیب گرفتار کریگی، میں سامان ساتھ لایا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ووٹ کو عزت نہیں ملی تو اگلے ستر سال بھی غلام رہیں گے،پاکستان بچانے نکلے ہیں۔


کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ  جب تک میرے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا مجھے نیب نہیں بلا سکتا، چیئرمین سینٹ منتخب کرتے ہیں تو ووٹ کسی اور کو ملتے ہیں، مریم نواز اس صوبے کی بہو ہے،نیب کے پاس گرفتاری کا ایک ہی فارمولا ہے، آج مجھے نیب گرفتار کرینگے میں گاڑی میں سامان ساتھ لایا ہوں۔