اپوزیشن کو فنڈنگ کون کر رہا ہے سب پر ہماری نظر ہے، شہزاد اکبر 

اپوزیشن کو فنڈنگ کون کر رہا ہے سب پر ہماری نظر ہے، شہزاد اکبر 

 اسلام آباد:مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جلسے جلوسوں کیلئے کون فنڈنگ کر رہا ہے؟ ہماری نظرمیں ہے، کون اس ملک میں اپنابیانیہ لاناچاہتے ہیں ہمیں پتہ ہے۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہم توآج بھی کہتے ہیں آجائیں کنٹینرہم دیں گے، 2،3 ممالک بھی اورکیش کیری بوائزبھی سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ لوگ این آراولیکربچتے رہے ہیں، اس مرتبہ ان کوکسی قسم کااین آراونہیں ملے گا، نیب قوانین میں ترمیم کے ذریعے انہوں نے این آراولینے کی کوشش کی، ہرطرف سے ناکامی کے بعداب یہ نام نہاد تحریک لا رہے ہیں۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ کہیں ایساتونہیں غداری کامقدمہ ن لیگ نے خودہی کرادیاہے، ہو سکتا ہے توجہ حاصل کرنے کیلئے خودہی غداری مقدمہ کرادیاگیاہو، شاہدخاقان مقدمہ کراناچاہتے ہیں تواس میں موادبھی ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کومیڈیکل گراؤنڈپرضمانت ملی تھی، نوازشریف نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست دی جس پر ایک میڈیکل کمیٹی بنائی گئی، میڈیکل بورڈکے سربراہ کوبلاکرنوازشریف کی صحت پرسوالات کیے نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست دی تھی۔