امریکہ میں بڑے سمندری طوفان کا خطرہ

امریکہ میں بڑے سمندری طوفان کا خطرہ


امریکی محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بہت بڑا سمندری طوفان امریکہ کی طرف گامزن ہے۔


امریکی سمندری طوفان سنٹر کے مطابق کیٹگری ٹو کا ایک سمندری طوفان امریکہ سے 450 میل کے فاصلے پر ہے اور یہ آنے والے دنوں میں لوزیانہ کے علاقے پر اپنا قہر برسا سکتا ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ یہ سمندری طوفان پہلی کیٹگری میں داخل ہو چکا ہے جبکہ اب اس کی شدت اپنے سے بھی سنگین ہو چکی ہے۔اس سمندری طوفان کی زد میں آکر کسی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


امریکی محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندری طوفان بڑی تیزی کے ساتھ امریکہ کی طرف جا رہا ہے ۔اس سمندری طوفان کی وجہ سے آج رات (جمعرات) اور کل (جمعہ) کو لوزیانہ اور مسی سپی میں طوفان اور بگولے آ سکتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں سمندری طوفان سنٹر نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔


یاد رہے کہ یہ تیسرا سمندری طوفان ہے جو امریکی سمندر میں گزشتہ کئی ہفتوں میں آیا ہےاور اسی وجہ سے ٹیکساس اور فلوریڈا کے درمیان لینڈ فال کی اطلاعات بھی آئی تھیں۔